حکومت نے کوئی چال چلی تومیں خود کو قتل کرلوں گا، حسین محمد ارشاد

Hussein Muhammad Ershad

Hussein Muhammad Ershad

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے سابق صدر حسین محمد ارشاد نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کے گھر کے گھیرا کے بعد خود کشی کی دھمکی دیدی، بنگلہ دیش کے سابق صدر اور حکمران جماعت کے اہم اتحادی محمد ارشاد نے گزشتہ روز بنگلہ دیش میں 5 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور اپنی سیاسی جماعت جاتیا پارٹی کے عہدیداروں کوعبوری حکومت سے دستبردار ہونے کا بھی حکم دیا تھا۔

انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت انتخابات کیلئے مناسب ماحول فراہم نہیں کرسکی، جب تک تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

حسین محمد ارشاد کے اعلان کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انکے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔ مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ہرگز انتخابات میں حصہ نہیں لیں گےِ۔