حکومت تبدیلی کے باوجود کراچی کی قسمت نہ بدلی، آج بھی 8 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پرتشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹی سمیت 8 افراد جاں بحق اور تین فراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد شپ آنرز کالج کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی بلال کالونی کورنگی میں کار پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو سمیع کے نام سے شناخت کیا گیا۔ اورنگی ٹان میں قطر اسپتال کے قریب فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔ کراچی میں لیاری کے علاقے آگرہ تاج میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔ سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

لانڈھی نمبر پانچ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جس کی شناخت ذیشان عرف فنٹر کے نام سے کرلی گئی، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گزری کے علاقے پنجاب کالونی میں شمس الحق نامی شخص کی لاش ملی، مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ ماڑی پور روڈ پر کران سنیما کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ناتھا خان پل کے قریب کار پر فائرنگ اور نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔