بلوچ عوام کی محرومیاں ختم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک کو وزیراعلی بلوچستان بنانے کا مقصد بلوچ عوام کی محرومیاں دور کرنا ہے۔ کہتے ہیں سیاسی جماعتوں کے تعاون کے بغیر معاشی استحکام اور ترقی ممکن نہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے وفد نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی۔ وفد نے سردار اختر مینگل کا پیغام وزیراعظم کو پہنچایا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور معاشی استحکام اولین ترجیح ہے۔

سیاسی جماعتوں کے تعاون کے بغیر معاشی استحکام اور ترقی ممکن نہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالمالک کو وزیراعلی بنانے کا مقصد بلوچستان کی محرومیاں دور کرنا ہے۔ وفد میں ساجدترین، ثنا بلوچ، عبدالروف مینگل اور عیسی نوری شامل تھے۔