حکومت اور چینی کمپنی میں نندی پور پاور پراجیکٹ کا ترمیمی معاہدہ طے

Nandi Pur Power Project

Nandi Pur Power Project

لاہور (جیوڈیسک) حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان نندی پور پاور پراجیکٹ کا ترمیمی معاہدہ طے پا گیا ہے، چینی کمپنی منصوبے پر جلد دوبارہ کام شروع کردے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور چینی کمپنی ڈانگ فینگ کے درمیان نندی پور پاور منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان چینی کمپنی کو دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے 8 ملین ڈالر ادا کرے گی اور سامان کا ہونے والا نقصان بھی حکومت پاکستان پورا کرے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منصوبے کیلئے نظرثانی شدہ لاگت 57 ارب روپے کی منظوری دے رکھی ہے۔