حکومت نے گردشی قرضہ ادا کرنے کیلئے نوٹ نہیں چھاپے: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے توانائی شعبوں میں 35 اداروں کو 480 ارب روپے ادا کیے۔ سسٹم میں سترہ سو میگا واٹ بجلی آنے سے صنعتی پیداوار میں سات فیصد اضافہ ہوا۔

حکومت نے 128 ارب روپے کے سرمایہ کاری بانڈز جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو ایک سال میں 3 ارب ڈالر کی قسط ادا کرنا ہوتی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے سے حکومت نے کوئی ڈیکٹیشن نہیں لی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 480 ارب روپے کی ادائیگی کیلئے حکومت نے 30 جون تک 135 ارب روپے کی بچت کی پاکستان کی ریٹنگ منفی 34 سے بہتر ہو کر پلس 2 پر آ گئی ہے۔

ملک مستقبل کی گیارہ ابھرتی معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ 6 ماہ میں جی ڈی پی 5 فیصد تک لے آئیں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ ایوان کو ایک ایک پائی کی تفصیلات بتانے کیلئے تیار ہے۔