حکومت کا قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایم کیو ایم کو دینے کا فیصلہ

MQM

MQM

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ ایم کیو ایم کو دی جائے گی، فاروق ستار کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت مسلم لیگ نے پاور شیئرنگ فارمولہ کے تحت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی سربراہی ایم کیو ایم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی خارجہ کمیٹی کی سربراہی کے خواہش مند تھے تاہم مولانا کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی پر رضامند کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم اپنے پاس رکھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں کی تشکیل میں التوا کی وجہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے اپنی سیٹوں سے زیادہ نمائندگی کا مطالبہ تھا۔