حکومت کے ساتھ بات چیت کا وقت گیا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

بنوں (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کا وقت گیا، اب جو بات ہو گی 14اگست کو اسلام آباد میں ہو گی۔

شمالی وزیرستان کے متاثرین کے ہمراہ عید منانے کیلئے بنوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عمرا ن خان نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف نے ہر آپشن استعمال کیا، لیکن کوئی حل نہیں نکلا، انہیں نواز شریف پر اعتبار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔

وزیرستان میں جاری آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ سیاسی حل کے بغیر مکمل امن قائم نہیں آسکتا، طالبان سے اب بھی مذاکرات ہونے چاہئیں۔