حکومت کرونا سے بچاءو کے انتظامات کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، ن لیگ سندھ

PML N Sindh

PML N Sindh

کراچی : پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابقہ رکن قومی اسمبلی شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں ، پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کی اطلاعات ہیں مگر وفاقی حکومت نے کوئی حکمت عملی یاپالیسی نہیں بنائی ،افغانستان اور ایران میں کیسز سامنے آنے کے باوجود حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، حکومتی سطح پر کوئی انتظاما ت نظر نہیں آ رہے ہیں ، کرونا وائرس سے بچاءو اور اس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کے لیئے کوئی آگاہی مہم نظر نہیں آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے مسلم لیگ ن ہاءوس سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں کرونا جیسی وبا کے پھیلنے کے بعد حکومت پاکستان کو چاہیئے تھا کہ اس کے علاج کے لیئے موثر سدباب اور اقدامات کرتی لیکن افسوس ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ اس موقع پر بھی ناجائز منافع خور حکومتی سرپرستی میں کرونا وائر س سے بچاءو کے لیئے استعمال ہونے والے ماسک ، دستانوں سمیت ویگر سرجیکل آلات کی قیمتیں کو کئی گنا بڑھا کر ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جس وائرس نے مختلف ممالک میں تباہی مچا دی اس سے بچاءو کے لیئے حکومت پیشگی انتظامات لانے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے، نہ تو ائیرپورٹس پر مسافروں کو چیک کرنے کا کوئی صیح نظام بن سکا ہے جس سے مسافروں کی باقاعدہ اسکیننگ ہوسکے اور نہ ہی اس کے علاج کے لیئے کوئی پالیسی یا پلان مرتب ہوسکا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں قدرتی آفا ت سے نمٹنے کے لیے حکومتیں باقاعدہ پلاننگ کرتی ہیں تا کہ تباہی اور جانی نقصانات سے بچا جا سکے جبکہ ہمارے حکمران بیرون ممالک کے دوروں اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے اور عوام کو دکھ دینے میں مصروف ہیں ، ساری دنیا میں کرونا پھیل رہا ہے اور پاکستان میں حکومت بیروزگاری اور مہنگائی کے وائرس پھیلا رہی ہے۔