حکومت مجرموں کو تحفظ نہیں دیتی، احتساب بغیر مداخلت ہو تب نتائج ملتے ہیں، وزیراعظم

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت مجرموں کا تحفظ نہیں کرتی اور احتساب بغیر مداخلت ہوتا ہے تو نتائج ملتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں نیب نے 484 ارب روپے ریکور کیے جب کہ 1999 سے 2017 تک نیب صرف 290 ارب روپے ریکور کرسکا تھا۔

دوران گفتگو وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 31 ماہ کے دوران اینٹی کرپشن پنجاب نے 220 ارب روپے وصول کیے، اس عرصے میں 19 کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی۔