حکومت اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

لاہور (جیوڈیسک) لاہور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے، بیرونی ڈکٹیشن قبول نہ کی جائے، لاہور میں پارٹی رہنماوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے پارلیمنٹ سے لے کر اے پی سی کی ٹیبل تک مذاکرات کا راستہ اپنانے پر زور دیا۔

طاقت کے استعمال سے حالات میں بہتری نہیں آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی حمایت سے بلائے گئے قومی جرگے کے فیصلوں کی روشنی میں ہی بات آگے بڑھ سکتی ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے حقیقی اقدامات کرے اور حالیہ بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔