حکومت کا صحرائے تھرمیں امدادی گندم کی تقسیم مکمل ہونے کا اعلان

Thar

Thar

تھر پارکر (جیوڈیسک) حکومت نے صحرائے تھرمیں امدادی گندم کی تقسیم مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے، تاہم دور دراز کے دیہی علاقوں کے ہزاروں متاثرین امداد کا انتظار کرتے ہی رہ گئے۔ تھر کے صحرا میں ایک جانب حکومت نے اپنی امدادی سرگرمیاں محدود کردی ہیں ، تو دوسری جانب چند ایک فلاحی اور سماجی اداروں کے علاوہ باقی نے اپنے ریلیف آپریشن ختم کردیے ہیں۔

اس صورتحال میں دور دراز کے دیہات میں بھی امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور یہاں کے متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب سول اسپتال مٹھی میں 53 بچوں سمیت 178 مریض زیر علاج ہیں۔ مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم میں خرابی نے وفاقی حکومت کی مالی امداد حاصل کرنے والے متاثرین کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔