واضح نہیں آئیندہ حکومت کس کی ہو گی، ٹرمپ

 Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے بعد پہلی بار عندیہ دیا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ امریکا میں آئندہ حکومت کس کی ہو گی۔ وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کبھی لاک ڈاؤن کی حمایت نہیں کرے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آئندہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حکومت کس کی ہو گی۔

صدر ٹرمپ نے ابھی تک با ضابطہ طور پر انتخابات میں اپنی شکست تسليم کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس وقت بائيڈن 306 اليکٹورل کالج ووٹ حاصل کر چکے ہيں جبکہ صدر ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 232 ہے۔

صدر ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں تاہم اس سلسلے میں وہ شواہد سامنے لانے سے قاصر رہے ہيں۔

توقع ہے کہ امريکا ميں آج بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمايتی احتجاج کے ليے سڑکوں پر نکلیں گے۔