حکومت ڈرون حملوں پر مصنوعی غصہ دکھا رہی ہے، طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

کینیڈا (جیوڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت ڈرون حملوں پر مصنوعی غصہ دکھا رہی ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

کینیڈا سے وڈیولنک کے ذریعے لاہور میں مصطفوی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک کو عالمی طاقتوں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا ملک چلانے میں کوئی کردار نہیں رہا۔

موجودہ حکومت بھی مشرف اور آصف زرداری کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔ سربراہ تحریک منہاج القرآن کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں پر احتجاج مصنوعی ہے ،،، ایسے احتجاج کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔