حکومت کی مایوس کن کارکردگی نے عام آدمی کو پریشانیوں سے دوچار کر رکھا ہے۔چوہدری سعید گجر

 Ch Muhammad Saeed

Ch Muhammad Saeed

گوجرانوالہ : ٹکٹ ہولڈر این اے 96 چوہدری محمد سعید گجر اور نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب و سابق ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی نے عام آدمی کو پریشانیوں سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکمرانو ں کی ایک سا لہ کا ر کردگی نے ملک کو تبا ہی و بر بادی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت ہر سمت میں خوا ص و عام کو تحفظ فراہم کرنے میں بر ی طر ح سے ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نو جوان صحا فی و کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر کو دہشتگردوں کی طرف سے ملنے والی دھمکیو ں کی بھرپو ر مذ مت کرتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ قلم کے ساتھ عملی جہا د کر نے والو ں کا دفا ع حکومت کی اولین ذمہ دا ری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ معا شرے میں بر ائی اور اچھا ئی میں تفریق اور نشاندہی کرنے والو ں کے جان و مال کی حفا ظت کے لیے مضبوط حکمت عملی مر تب کر نے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ میڈیا سے وا بستہ نمائندگا ن ، اینکر زپر سن اور دیگر ز ذمہ دا ریا ں نبھا نے والو ں کا عدم تحفظ قا بل افسوس ہے۔

انہو ں نے کہاکہ حکومت کو چا ہیے کہ الیکٹرا نک اور پر نٹ میڈ یا سے وا بستہ افراد کو جا نی اور ما لی تحفظ فراہم کرنے کے لیے تر جیحی بنیا دو ں پر لا ئحہ عمل اختیا ر کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ میڈیا نما ئندگا ن کی حفاظت کے لیے حکمران اور ذمہ دا ران سیکیو رٹی فو رسز کو فوری ہد ایا ت جا ری کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ اربا ب اختیا ر محض اپنی بقا ء ، مفادات اور تحفظات کیلیے مصروف عمل ہیں جبکہ دوسرے اہم شعبو ں میں مثبت سرگرمیا ں جا ری رکھنے وا لے افراد کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے رحم و کرم پر چھو ڑ دیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت سے پر زور مطا لبہ کرتے ہیں کہ نوجوان صحا فی و کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر اور انکے خاندان کو مکمل طو ر پر تحفظ فراہم کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلا ف فو جی آپریشن کے بعد ردعمل کے اثرات زیا دہ واضح دکھائی دینے لگے ہیں اور سیکیورٹی کے اعتبا ر سے ملک میں سنگین صورتحال پیدا ہو نے کا شدید خد شہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دہشتگردوں کی طرف سے انتقا می کا روائیو ں اور رد عمل کی بد ولت ہر خا ص و عام تشویش میں مبتلا ء ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو تحفظ فراہم کر نا حکومت کی اولین ذمہ دا ری ہے جس حوالہ سے موجود ہ حکومت مکمل طو ر پر بے پرواہ اور غیر ذمہ دا ر دکھائی دے رہی ہے ۔