گورنمنٹ پرائمری سکول حطار کو مڈل سکول کا درجہ دیا جائے: اہلیان علاقہ

اٹک : گورنمنٹ پرائمری سکول حطار کو مڈل سکول کا درجہ دیا جائے اہلیان علاقہ نے بتایا کہ سکول میں اس وقت 176 طلبہ زیر تعلیم ہیں اور چھ کلاس رومز بھی موجود ہیں۔

جبکہ گائوں میں قریب کوئی مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ سے اکثر طلباء و پرائمری کے بعد تعلیم کو خیر آباد کہنا پڑتا ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ سکول کو مڈل سکول کا درجہ دیا جائے۔