حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے نجکاری کا عمل شروع کر رہی ہے، عمران افضل

 Foreign Investment

Foreign Investment

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمران افضل چیمہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سو فی صد سرمایہ پاکستان سے باہر لے جانے کی اجازت ہے، یہ پالیسی سرمایہ کاری کو پرکشش بناتی ہے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے نجکاری کا عمل شروع کر رہی ہے اس سے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی آبادی کے لحاظ سے جی ڈی پی کی شرح کو بڑھانا ہو گا۔ روپیہ مستحکم نہ ہوا تو مہنگائی نہیں رکے گی۔