حکومت کی 16 سرکاری اداروں کی نجکاری کی منصوبہ بندی

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے رواں مالی سال کے دوران تقریباً 16 سرکاری اداروں کی نجکاری کی منصوبہ بندی کی ہے جس سے 198 ارب روپے آمدنی ہوگی۔

حکام کے مطابق سب سے اہم بات قومی ایئر لائنز کے 20 فیصد حصص کی منتقلی ہے جس کے لئے اگلے سال جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرنے کی غرض سے نجکاری کمیشن نے ایک کنسورشیم کا انتخاب بھی کیا ہے۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے بجلی کی تین پیداواری کمپنیوں کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیروں کے تقرر کی منظوری بھی دیدی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تیل اور گیس کی ترقیاتی ادارے کی فروخت کاعمل اس سال اکتوبر تک مکمل ہو جائیگا۔