موجودہ حکومت صنعت کی ترقی کیلئے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ یعقوب ندیم

مصطفی آباد/للیانی : موجودہ حکومت صنعت کی ترقی کیلئے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن ملک سے توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر مصروف عمل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا دروہ چین اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے کہ جس میں مختلف چینی کمپنیوں اور دیگر اہم افراد کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر مسائل اور بحرانوں کے باوجود حکومتی ارکان اسمبلی’ لیگی عہدیداران اور کارکن ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی بہت جلد وطن عزیزترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی175محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری و چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب بینک نے عوام کو سولر سسٹم کیلئے قرضوں کی فراہمی پر کام شروع کر دیا، ابتدائی طور پر قرضہ کیلئے گھریلو صارفین ،شعبہ تعلیم اور پٹرول پمپوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ امریکا کامیاب اور نتیجہ خیز رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاک امریکا تعلقات میں ایک نیا آغاز ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔