خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، وزیر داخلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاننے کہا ہے کہ عمران خان انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے دائیں اور بائیں کھڑے افراد کیخلاف کریں۔

خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی شے نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی گمشدگی کیلئے شاید تصویر شائع کرنا پڑے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوامیں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، ہمیں شاید تلاش گمشدہ کیلئے پرویز خٹک کی تصویر کی تشہیر کرنی نہ پڑجائے۔

انہوں نے اسلام آباد میں جاری دھرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب سے سب سے پہلے عمران خان کے دائیں اور بائیں کھڑے افراد کیخلاب برپا کیا جانا چاہئیے۔ وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ حکومت پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کی تصویریں شائع کر رہی ہے۔