حکومت ہمارے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، مولانا اورنگزیب فاروقی

Aurangzeb Farooqi

Aurangzeb Farooqi

لاہور (جیوڈیسک) اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا ہے کہ مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قتل کے بعد بہی پنجاب حکومت نے رابطہ نہیں کیا، جو افسوس ناک بات ہے۔

بستی سیدن شاہ میں مقتول رہنما کی رہائش گاہ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہاکہ حکومت نے مولانا شمس الرحمن معاویہ کو صرف ایک سیکیورٹی گارڈ دے رکھا تھا، جو ناکافی تھا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ حکومت ان کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، قاتل گرفتار نہ ہوئے تو وہ نہ مقدمہ درج کرائیں گے اور نہ ہی میڈیا سے بات کریں گے۔

مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے ملزمان گرفتار ہو جاتے تو کراچی اور لاہور کے واقعات نہ ہوتے، نمازِظہر تک قاتل گرفتار نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔