حکومت خسرہ کے تدارک کیلئے ذمہ داریاں پوری کریگی،نگراں وزیراعلی پنجاب

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور(جیوڈیسک)لاہور نگراں وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی نے خسرہ سے بچاو اور علاج کیلئے انتظامات مزید موثر بنانے اور تمام ھسپتالوں اور طبی مراکز میں ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک کے ایک ایک بچے کی جان قیمتی ہے، حکومت خسرہ کے تدارک کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ عوام کی آگاہی کے لیے ہیلپ لائن 0800-9900 کو پوری طرح فعال بنایا گیا ہے۔

عوام کو خسرہ سے بچانے کے لیے جتنے وسائل درکار ہیں فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ خسرہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی خود بھی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔