حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے سے گیس بحران آیا: شوکت ترین کا اعتراف

Shaukat Tareen

Shaukat Tareen

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مشیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے پر ملک میں گیس بحران کا اعتراف کر لیا۔

شوکت ترین نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے سے ملک میں گیس کا بحران آیا، گیس کے جو کارگو لینے چاہیے تھے وہ نہیں لیے لیکن اب وقت گزر گیا اور اب عالمی سطح پر مہنگی گیس مل رہی ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ دسمبر جنوری میں عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

حکومتی رپورٹس اور حقائق پر مبنی 5 سوالات اٹھائے گئے کہ نیپرا کی رپورٹ، ایل این جی ٹرمینلز کی کپیسٹی کے مطابق استعمال نہ کرنے، تاخیر سے ٹینڈر، گیس پائپ لائن اور نئے ٹرمینل پر اب تک کام شروع نہ ہو سکا۔