حکومت اور فوج میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن پالیسی مختلف نہیں، چوہدری نثار

 Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات کو اتنا مثبت پہلے کبھی نہیں دیکھا، ہاں مانتا ہوں کہ تناوٴ آیا ہے لیکن اس پر قابو پالیں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت اور فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایک ہیں، آرمڈ فورسز سے 100 فیصد سپورٹ ملی ہے۔

مگرکچھ بیانات کی وجہ سے دونوں میں تناؤ آیا جسے طے کرلیا جائے گا۔ چودھری نثار نے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان اختلاف رائے تو ہوسکتا ہے ، لیکن پالیسی مختلف نہیں ہوسکتی۔ حکومت اور طالبان مذاکرات پر چودھری نثار کا کہنا تھا کہ طالبان کے 19 قیدی رہا کیے ،غیر عسکری طالبان قیدیوں کی رہا ئی کا معاملہ فوج کی مشاورت کے بغیر سوچا بھی نہیں جاسکتا، طالبان سے یوسف رضا گیلانی ، سلمان تاثیر کے بیٹوں اور پروفیسر اجمل کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔