حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات اچھے ہیں، وزیردفاع

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خوش گوار اور اچھے ہیں۔ انہیں ایسا کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے فوج مداخلت کرے۔

امریکی نیوز سروس کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی اور فوج کی ضروریات پر حکومت اور فوج کے درمیان مکمل اتفاق اور ہم آہنگی ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن کے احتجاج کے نتیجے میں فوج کی مداخلت کے خدشات مسترد کرتے ہوئے۔

کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خوش گوار اور اچھے ہیں انہیں فوج کی مداخلت یا بغاوت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے چار سال ابھی باقی ہیں۔ اسے اپنا ایجنڈا پورا کرنا ہے۔