حکومت بلدیاتی انتخابات کیلیے تیار ہے، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر اپنے فرائض خوش ا سلوبی سے سرانجام دینے اوراپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔

یہ احکام انھوں نے صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق گزشتہ شب وزیراعلیٰ ہائوس میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران دیے۔ علاوہ ازیں تحصیل بلڑی شاہ کریم کے گائوں صوبوخان چانڈیو میں سرداررسول بخش چانڈیوکے صاحبزادے علی رضا چانڈیو کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کیلیے تیارہے، الیکشن کمیشن جب بھی کہے گا، انتخابات کرادیے جائیں گے۔کراچی میں بلا تفریق آپریشن کیاجارہا ہے، جو دہشت گردی کے خا تمے تک جاری رہے گا۔