حکومت نندی پور پاور پراجیکٹ کو نالائقی چھپانے کیلئے ہوا دے رہی ہے، لطیف کھوسہ

Latif Khosa

Latif Khosa

لاہور (جیوڈیسک) سیکریٹری جنرل سردار پیپلز پارٹی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیراعلی خیبر پختونخوا کا احتجاجی مظاہرے کا اعلان خود شہباز شریف کی ڈالی ہوئی ریت ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ کو حکومت اپنی نالائقی چھپانے کیلئے ہوا دے رہی ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ان کے حصے کی بجلی کی فراہمی کا مطالبہ جائز ہے۔ سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کو حکومت اپنی نالائقی چھپانے کیلئے ہوا دے رہی ہے، 400 ملین ڈالر لاگت کے منصوبے کا معاہدہ 575 ملین ڈالر میں کیا گیا جو قومی خزانے پر ڈاکا ہے۔