حکومت جاتی ہے تو جائے، نیٹو سپلائی نہیں جانے دیں گے: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نیٹو سپلائی کی بندش کیلئے قرارداد لانے کا اعلان۔ عمران خان کہتے ہیں امن مخالف مذاکرات شروع ہونے ہی نہیں دیتے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے ڈرون حملوں کے معاملے پر دوبارہ اے پی سی بلانے کی تجویز دے دی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا امن مخالف مذاکرات شروع ہونے ہی نہیں دیتے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے حکیم اللہ محسود کو ڈرون سے قتل کیا گیا۔

اب وقت آ گیا کہ تمام جماعتیں ملک کو بچانے کے لیے متحد ہوں کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ملک کو نقصان پہنچایا اب ملک بچانے کی جنگ ہے۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ان کی حکومت جاتی ہے تو جائے لیکن وہ نیٹو سپلائی نہیں گزرنے دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پشاور ہائیکورٹ نے نیٹو سپلائی کی بندش اور ڈرون گرانے کا حکم دیا ہے۔

عمران خان نے کہا پشاور کے شہری شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ عمراں خان نے کہا سپلائی کی بندش کیلئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں قرارداد لائیں گے۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا امریکا پاکستانی میڈیا پر پیسہ خرچ کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ سے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے پاکستانی فوج کو دہشت گردی کی جنگ میں پھنسا کر دشمن خوش ہو رہا ہے، ملکی حالات بدلنے کیلئے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ پوری قوم ملک کو بچانے کیلئے متحد ہو جائے۔