نیٹو سپلائی بندش، خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کابینہ کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے سول سیکرٹریٹ پشاور میں طلب کر لیا۔

اجلاس میں حکومت میں شامل جماعتوں کو نیٹو سپلائی کی بندش، امن وامان کی صورتحال اور کل اسمبلی کے اجلاس میں ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کے زیر صدارت منعقید ہو گا جبکہ دوسری جانب گورنر شوکت اللہ نے کل خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی شام چار بجے طلب کر لیا ہے جس میں ڈرون حملوں کی بندش کے حوالے قرارداد پیش کی جائیگی اور قرارداد منظور ہونے کا امکان ہے۔