حکومت کو 30 نومبر سے کوئی بڑا خطرہ نہیں: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) ساؤتھ ایشین کانفرنس سے خطاب اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو نقصان ہو اہے۔

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی نہیں ہو سکتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ طاہر القادری کو خوش آمدید کہتے ہیں وہ قانون کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمیں بھی افسوس ہے اس پر غیر جانبدار جے آئی ٹی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں نیا پاکستان چاہیے یا بہتر اور روشن پاکستان۔