حکومت اور اپوزیشن کی ہٹ دھرمی سے ابھی تک نگران وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل نہ دی جا سکی،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی ہٹ دھرمی سے ابھی تک نگران وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل نہ دی جا سکی جبکہ حکومت کی تحلیل میں اب دن نہیں بلکہ چند گھنٹے رہ گئے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو نگران وزیراعظم کے لیے نہ صر ف اپنے آپ پربے اعتمادی ہے۔

بلکہ انہوں نے اس کام کے لیے کسی اور جماعت سے بھی مشاورت کرنا گوارا نہیں کی جو کہ ان مداری سیاست دانوں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک ملک کی غریب عوام کی تقدیر سے کھیلنے والوں کا یوم حساب قریب آرہا ہے جس کی وجہ سے اب انکی عقل بھی جواب دیتی جارہی ہے۔