اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے نام اسپیکر کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔
حکومت نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی دو نام شامل کئے ہیں۔ جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو شامل ہیں جبکہ ان چھ ناموں کے علاوه ساتواں نام وزیر قانون زاہد حامد کا بھی کمیٹی میں شامل کرنے کے لئے اسپیکر کو بھیج دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ زاہد حامد کا نام وزیر قانون ہونے کے باعث بطور ایکس آفیشو ممبر شامل کیا گیا ہے۔