fbpx

حکومتی پالیسیاں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں: سراج الحق

 Sirajul Haq

Sirajul Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومتی پالیسیوں کو کورونا سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

منصورہ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں ملکی سالمیت کے لیے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں،کشمیر کے حوالے سےکسی سودہ بازی اورقومی موقف سےانحراف ناقابل قبول ہو گا۔

انہوں نے کہا حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو فوری طور پر مسترد کرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا جس میں اقلیتوں سمیت ہرطبقہ کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔