حکومت غریب پر ٹیکس لگا کر الزام آئی ایم ایف پر لگا رہی ہے: مفتاح اسماعیل

 Muftah Ismail

Muftah Ismail

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ منی بحٹ روکنے کے لیے حکومتی اتحادیوں سے جلد رابطے کریں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اتحادیوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ اس بجٹ کا وزن اٹھاسکیں گے یا نہیں، بجٹ پر بجث میں پہلی تقریر شہبازشریف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا آئی ایم ایف ہے جو بچوں کے دودھ پر ٹیکس لگانے کا کہتا ہے مگر رئیل اسٹیٹ کو حکومت سے دو سال کی ایمنسٹی دلوا دیتا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ حکومت غریب آدمی پر ٹیکس لگارہی ہے اور اپنی اے ٹی ایمز کو اربوں روپے کا ریلیف دے رہی ہے، اوپر سے الزام آئی ایم ایف پر لگا رہی ہے۔