جو حکومت احتجاج برداشت نہیں کر سکتی اسے جمہوری کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ یاسر سرفراز

چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے پاکستان تحریکِ انصاف کے احتجاجی جلسے کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسپورٹروں کو روٹ کینسل کرنے کی دھمکیاں دے کر روکا جا رہا ہے اور بہت سے ویگن مالکان نے مجبور ہو کر ہمارے دیئے گئے ایڈوانس واپس کر دیے ہیں لیکن ہم نے بھی ہنگامی بنیاد پر متبادل انتظام کر لیا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ عوام کی سونامی کو کیسے روکا جاتا ہے۔

ہم ضلع چکوال سے کم از کم سو گاڑیاں اسلام آباد لے کر جائیں گے۔موٹروے سے اگر نہ جانے دیا گیا تو متبادل راستے اپنائیں گے اور ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

Emergency Press Conference

Emergency Press Conference