حکومت پنجاب نے ڈینگی ہیلپ لائن سروس بحال کر دی

Government of Punjab

Government of Punjab

لاہور (جیوڈیسک) حکومت پنجاب کی ڈینگی ہیلپ لائن فون سروس بل ادائیگی کے بعد بحال کر دی گئی۔ ذرائع نے اتوار کے روز نشاندہی کی تھی کہ ڈینگی ہیلپ لائن سروس بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ ہیلپ لائن تین روز بند رہی جس سے عوام کو ڈینگی سے متعلق شکایات درج کرانے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔

اس کے علاوہ برسات میں ڈینگی کی پرورش روکنے کے اقدامات بھی متاثر ہو رہے تھے۔ ذرائع پر خبر نشر ہونے کے بعد پیر کی صبح دفاتر کھلنے پر اعلی حکام نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیلی فون بل ادا کر دیا جس کے بعد ڈینگی ہیلپ لائن بحال کر دی گئی ہے۔