حکومت پنجاب کا ایک ہزار نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ

Nurses

Nurses

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت پنجاب کے ہیلتھ سیکٹرمیں اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 1000 نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید کا کہنا تھا کہ 1000 نرسوں کی بھرتی سے کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نرسوں کی بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی ہے۔