حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت سکولوں میں 100 بچو ں کا داخلہ یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز آج ہوگا

گجرات: حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت سکولوں میں 100 بچوں کا داخلہ یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز آج ہوگا۔ کمشنر گوجرانوالہ طارق نجیب نجمی خصوصی تقریب کے دوران ضلع گجرات میں داخلوں کی مہم کا افتتاح کریں گے۔

ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی ،ای ڈی او ایجوکیشن گجرات ایاز طارق اور دیگر افسران بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔