حکومتی صفوں میں بعض عناصر مذاکرات کا ماحول خراب کر رہے ہیں، شاہد اللہ شاہد

Shahidullah Shahid

Shahidullah Shahid

اسلام آباد (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت کی صفوں میں بعض عناصر مذاکرات کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان سنجیدگی سے جنگ بندی پر عمل پیرا ہیں اور کسی گروپ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی صفوں میں بعض ایسے عناصر موجود ہیں جو مذاکرات کے ماحول کو خراب کررہے ہیں۔

طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں گولہ باری اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جب کہ چارسدہ سے بھی آپریشن کے دوران بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور سینٹرل جیل کراچی سے طالبان کے کارکنوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔