حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں فوج بلانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے حامی خود دھرنے کی سیاست کررہے ہیں اور ایک سال بعد ہی حکومت کے لئے ایسے حالات پیدا کرنا مناسب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فوج بلانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم موجود حالات میں فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی جہاں حکومت ہے وہاں ان کی کوئی کارکردگی نہیں اور ان کی حکومت صوبے میں ہی ناکام ہوچکی ہے۔