حکومت کا سحر، افطار اور نماز تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران سحر، افطار اور نماز تراویح کے دوران کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

سحر اور افطار کے وقت تین تین گھنٹے لوڈ شیدنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بجلی کی پیداوار کے لیے اضافی ایندھن کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

ارسا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ کرے تاکہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ دوسری جانب سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں اور ٹیکنیکل سٹاف کو سحر، افطار اور نماز تراویح کے اوقات میں دفاتر میں رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان اوقات میں فنی خرابی پر فوری رسپانس دیا جا سکے۔