حکومت نے سعودی عرب سے بے دخل پاکستانیوں کو واپس لانے کی ہدایت کر دی

Pakistanis Deported to Saudi Arabia

Pakistanis Deported to Saudi Arabia

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے سعودی عرب سے بے دخل 1500 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کر دی۔

فلائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے سعودی عرب سے بے دخل 1500 پاکستانیوں کو وطن واپس نہیں لایا جا سکا تھاجس کی وجہ سے بے دخل ڈیڑھ ہزار پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سینٹر میں موجود ہیں۔

تاہم اب حکومت نے ان شہریوں کو وطن واپس لانے کی ہدایت کی ہے البتہ ان کی وطن واپسی کے اخراجات کون ادا کرے گا اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن کی وزارتوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔