حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے ڈاکٹر عافیہ کو رہائی مل سکتی ہے: وسیم اختر

Syed Waseem Akhtar

Syed Waseem Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ سے جلد رہائی کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کریں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکہ سے دوٹوک بات کی جائے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ اپنے وعدوں کے برعکس حکومت پاکستان اس اہم قومی ایشوپر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ اب چونکہ امریکہ افغانستان سے ناکام و نامراد ہو کر رخصت ہو رہا ہے یہ ایک ایسا فیصلہ کن موڑہے کہ حکومت پاکستان کی سنجیدہ سفارتی کوششوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی قید سے رہا ہو سکتی ہیں۔