حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں: کالعدم تحریک طالبان

Shahidullah Shahid

Shahidullah Shahid

پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں جبکہ طالبان کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ابرہیم کا کہنا ہے کہ امید ہے حکومت کی جانب سے ڈیڈلاک جلد ختم ہو جائے گا۔

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں۔

تمام طالبان گروپ پہلے بھی مذاکرات کیلئے سنجیدہ تھے اور آج بھی ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں میں طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے سربراہ اعظم طارق محسود نے اُن کے ساتھ رابطہ کیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت کی جانب سے مذاکرات میں ڈیڈلاک جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ آپریشن کے خواہشمند ہیں لیکن کسی آپریشن سے کبھی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے۔