حکومت سندھ اپنا پہل ابجٹ 17 جون کو پیش کرے گی , شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

سندھ (جیوڈیسک) کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ آئندہ بجٹ ٹیکس فری ہو گا اور حکومت سندھ اپنا پہلابجٹ سترہ جون کو پیش کرے گی۔ سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت ٹیکس فری بجٹ تیار کر رہی ہے۔

نئے بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے لیے سب کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ایم کیو ایم سمیت کسی بھی جماعت سے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے۔