ملک میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی, حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

ملتان (جیوڈیسک) ایئر پورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ خزانے کی صورتحال سب کے سامنے ہے لیکن پھر بھی متوازن بجٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل لوڈ شیڈنگ ، معاشی بحران ، اور دہشت گردی کو اچھی ٹیم کیساتھ ملکر ایمانداری سے حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ، جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ مسلم لیگ ن لسانی کی بجائے انتظامی بنیادوں پر صوبے کی سپورٹ کرے گی۔