آندھی اور بارش کے باعث حادثات ، خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سمیت مختلف شہروں میں تیز آندھی اور بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے خواتین اور بچے سمیت آٹھ افرد جاں بحق ہو گئے۔ لاہور شاد باغ کے علاقے میں مکان کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں سات سالہ بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں مکان کی چھت گرنے سے ساٹھ سالہ زینت، سترہ سالہ عائشہ اور چھ سالہ اقرا دم توڑ گئیں۔ کھوکھر روڈ پر بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے جمشید نامی شہری دم توڑ گیا۔