حکومت سندھ :سماجی ویب سائٹس پر پھندا کسنے کا فیصلہ کر لیا

Social Websites

Social Websites

حکومت سندھ نے سماجی ویب سائٹس پر پھندا کسنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت کو ویب سائٹس بند کرنے کا خط ارسال کر دیا۔

ٹینگو ہو یا وائبر، اسکائیپ ہو یا واٹس اپ سب کو حکومت نے شٹ اپ کر دیا اور اب ان پر پابندی لگے گی۔ حکومت سندھ نے اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کا تہیہ کرلیا اور وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

جس میں کہا ہے کہ یہ ویب سائٹس اچھی نہیں۔ ان پر دہشتگرد رابطے کرتے ہیں اور ہمیں کراچی کا امن سب سے زیادہ عزیز ہے۔ شرجیل میمن محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں تین ماہ کیلئے سوشل ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی جائے۔