حکومت نام نہاد طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبا پر فل فور پابندی عائد کرے۔ ترجمان انجمن طلبہء اسلام

حکومت نام نہاد طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبا پر فل فور پابندی عائد کرے یہ بات ترجمان انجمن طلبہء اسلام پاکستان شہیر سیالوی نے انٹر نیشنل یونی ورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انھو ں نے کیا کہ ہم جامعہ پنجاب میں اساتذہ پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔اساتذہ پر تشدد نا قابل برداشت ہے مجرموں کی کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔جمعیت طلبہ اسلام نے پہلے بھی کئی دفعہ ایسی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے ایسی دہشتگرد تنظیموں کی وجہ سے طلبا تنظیموں پر پابندی لگائی جاتی ہے ایسی انتہا پسند تنظیمیںبیرونی ایجنڈے پر چلتے ہوئے تعلیمی اداروںکو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔