حکومت طاہر القادری کیخلاف لوگوں کو یرغمال بنانے کا مقدمہ درج کرے: طاہر اشرفی

Mohammad Tahir Ashrafi

Mohammad Tahir Ashrafi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت طاہر القادری کیخلاف لوگوں کو یرغمال بنانے کا مقدمہ درج کرے۔

طاہر القادری آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ قوم مسترد عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادے گی۔ یہ مدینہ منورہ سے پاکستان علماء کونسل کے ترجمان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا۔