حکومت کا طاہر القادری اور عمران خان سے آخری دفعہ مذاکرات کا فیصلہ

Tahir ul Qadri, Imran Khan

Tahir ul Qadri, Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے طاہر القادری اور عمران خان سے آخری دفعہ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر جمعرات تک مسئلہ حل نہ ہوا تو ریڈ زون کو خالی کرانے کی قرارداد مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے طاہر القادری اور عمران خان سے آخری دفعہ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات تک اگر معاملہ حل نہ ہوا تو ریڈ زون کو ایوان کی قرارداد کے ذریعے خالی کرایا جائیگا اور ریڈ زون کو خالی کرانے کی قرارداد مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

متوقع قرارداد پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ قرارداد جمعرات تک پیش کی جا سکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا۔ قرارداد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریڈ زون خالی کرانے کا کہا جائیگا۔